Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی طیارہ حادثہ، جرمن قونصل جنرل کا اظہار افسوس

شائع 22 مئ 2020 03:13pm

کراچی  میں طیارہ حادثے پر جرمن قونصل جنرل یوگن وولفرتھ نے  اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہوا ہے ۔

 جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وہ  حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔